سکول میں بم لانے کے شبے میں گرفتار مسلم نوجوان نے ٹیکساس کے سکول پر دعوی دائر کردیا

منگل 9 اگست 2016 13:32

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) سکول میں بم لانے کے شبے میں گرفتار مسلم نوجوان نے ٹیکساس کے سکول پر دعوی دائر کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے رہائشی محمد احمد کے والد نے اسکول کے خلاف دعوی دائر کردیا ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ اسکول نے ان کے بیٹے کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے ۔

(جاری ہے)

اسکول انتظامیہ نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ اس نے طالب علم کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے ۔گزشتہ برس 14 سالہ مسلمان طالب علم محمد احمد کی گھریلو ساختہ گھڑی کو بم سمجھ کر اسکول انتظامیہ نے اسے پولیس کے حوالے کردیا تھا تاہم بعد میں غلط فہمی دور کرنے پر اسے رہا کردیا گیا تھا اور صدر باراک اوباما نے بھی اسے وائٹ ہاؤس بلا کر اس کی حوصلہ افزائی کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :