انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 9 اگست 2016 13:15

لندن ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے اوول، لندن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ لارڈز لندن میں پاکستان نے 75 رنز سے فتح حاصل کی تاہم مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 330 اور برمنگھم میں 141 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 27 اگست کو لارڈز میں میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 30 اگست کو نوٹنگھم میں میں کھیلا جائیگا، چوتھا ون ڈے میچ یکم ستمبر کو ہیڈ نگلے میں میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ کے دوران آئرلینڈ کے خلاف بھی دو ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 18 اگست کو کھیلا جائیگا۔ آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ہی دوسرا ون ڈے میچ 20 اگست کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :