امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

منگل 9 اگست 2016 13:13

نیویارک ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) امریکی آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تیل پیداکرنے والے ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.22 ڈالر (2.9 فیصد ) بڑھ کر 43.02 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1.12 ڈالر ( 2.5 فیصد) اضافے کے بعد 45.39 ڈالر فی بیرل رہے۔