پی اے ایف کے صدر اور پی ایس بی کے سابق ڈی جی کا صحافی رانا تنویر احمد سے اظہار تعزیت

منگل 9 اگست 2016 13:10

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم شاہی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی بریگیڈیئر (ر) عارف صدیقی نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات وسینئر صحافی رانا تنویر احمد کے والد ماسٹر فتح محمد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔