امیتابھ کی فلم ”پنک“ 16ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

فلم ”پنک“ میں امیتابھ بچن ایک وکیل کے روپ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

منگل 9 اگست 2016 12:24

امیتابھ کی فلم ”پنک“ 16ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اپنی نئی آنے والی فلم ”پنک“ میں وکیل بن گئے ۔ فلم کا موشن لوگو بھی جاری کردیا گیا- فلم ”پنک“ 16ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی-بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اپنے مداحوں کو اب ایک وکیل کے روپ میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

جی ہاں امیتابھ بچن کی نئی بالی ووڈ فلم ’پنک‘ کا موشن لوگو جاری کردیا گیا ہے جس میں دو ہاتھوں کو دستاویزات تھامے دکھایا گیا ہے۔

انیرودھا رائے چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پنک‘ میں امیتابھ بچن ایک وکیل کے روپ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں تاپسی پنو، انگد بیدی، کرتی کلہاری اور انڈریا تاریانگ شامل ہیں۔رشمی شرما اور شوجت سرکرکی پروڈیوس کردہ بالی ووڈ فلم ”پنک“ رواں سال 16ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :