محبت چیز ہے کیا جاناں ‘رنبیر چوری چھپے پھر کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

مزید فن و فنکار کی خبریں

وقت اشاعت: 09/08/2016 - 13:37:07 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 12:38:44 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 12:38:43 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 12:24:07 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 12:24:06 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 12:24:05 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 12:03:16 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 12:03:15 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 12:03:14 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 11:56:12 وقت اشاعت: 09/08/2016 - 11:56:12
پچھلی خبریں -

محبت چیز ہے کیا جاناں ‘رنبیر چوری چھپے پھر کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور رنبیر کپور کئی برسوں تک ایکم دوسرے کی محبت میں گرفتار رہے تاہم رواں برس کے آغاز پر ان کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے لگے تاہم ان کے درمیان فاصلے ایک مرتبہ پھر کم ہورہے ہیں۔رواں برس کے آغاز پر کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان کئی برسوں پرانی دوستی ختم ہوگئی تھی اور اس کی وجہ کترینہ کے رنبیر کے ان کی پرانی محبت دیپیکا پڈوکون کے لیے اچھے جذبات رکھنا بتایا جاتا ہے۔

بالی ووڈ کی یہ معروف پریمی جوڑا رواں برس الگ ہوگیا تھا، کترینہ نے رنبیر کو منانے کی کئی کوششیں کیں لیکن رنبیر نے ہہر مرتبہ ہی ان کا ہاتھ جھٹک دیا لیکن خبریں یہ ہیں کہ کترینہ کی محبت یا رنبیر کی فلموں میں مسلسل ناکامی دونوں کو پھر سے قریب لارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل رنبیر اور کترینہ کے مشترکہ دوست جب باربی ڈول کے گھر گئے تو رنبیر کپور کو بھی وہاں موجود پایا، مشترکہ دوست رنبیر کپور کو وہاں دیکھ کر حیران رہ گئے لیکن کترینہ کے انداز سے ظاہر ہورہا تھا کہ رنبیر کی وہاں موجودگی اچانک یا غیر متوقع نہیں تھی۔

واضح رہے کہ کترینہ اور رنبیر کی فلم جگا جاسوس کئی ماہ سے تیار ہے لیکن ان دونوں کے درمیان چل رہے تنازعے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہورہی تھے تاہم اب اسے آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیا جارہا ہے۔
09/08/2016 - 12:24:05 :وقت اشاعت