باغ ‘ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز سردارعبدالرؤف خان کی ہمشیرہ کوسپرد خاک کردیاگیا

منگل 9 اگست 2016 11:56

باغ /بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء)آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ گاؤں چناٹ کے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر (ر) صوبیدار خان محمد خان کی ا ہلیہ اور بنک آفیسر مرحوم سردار نعیم خان ‘پروفیسر سردار نثار خان ‘سابق ڈسٹرکٹ قاضی سردار محمد اقبال خان کی والدہ محترمہ اور ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز سردار عبدالرؤف خان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں- مرحومہ اپنے بیٹے بنک آفیسر سردار نعیم خان کی وفات اور پھر اپنی بہو سردار نعیم خان مرحوم کی اہلیہ کی اچانک وفات کے بعد کافی عرصہ سے صدمہ سے دوچار تھیں اور ہر وقت اپنے بیٹے اور بہو کو یاد کیا کرتی تھیں ان کی آنکھیں آبدیدہ ہوتی تھیں-طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں مظفرآباد لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور پیر کے روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں- پیر کی شام مرحومہ کا لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا-اس موقع پر موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار تھی-مرحومہ کو منگل کے روزاپر چناٹ کے مقام پر اپنے بیٹے اور بہو کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا-نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی -نماز جنازہ میں رنگلہ ‘ دھیرکوٹ‘ ملوٹ‘جگلڑی‘ باغ‘ سدھن گلی‘ ریڑبن سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-