دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں پر ویزا فیس لاگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 11:28

دوسری  بار حج یا عمرہ کرنے والوں پر ویزا فیس لاگو

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں پر ویزا فیس لاگو کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویزا فیس لاگو کرنے کا فیصلہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت پہلی مرتبہ آنے والے عازمین حج و عمرہ سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ جبکہ دوسری مرتبہ آنے والے عازمین حج سے دو ہزار ریال ویزا فیس وصول کی جائے گی۔ سعودی کابینہ کے مطابق ٹرانزٹ ویزا کے فیس 300 ریال مقرر کر دی گئی ہے۔ جبکہ سعودی بندرگاہوں پر ویزا فیس 50 ریال ہو گی۔

متعلقہ عنوان :