عوا م احتجاجی سیا ست کر نیوالوں کے جھا نسے میں نہیں آئینگے ، عبد الر ؤف مغل

پیر 8 اگست 2016 23:06

گوجرانوالہ۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء )رکن پنجاب اسمبلی عبد الر ؤف مغل نے کہا ہے کہ عوا م احتجاجی سیا ست کر نیوالوں کے جھا نسے میں نہیں آئینگے ،کنٹینر ٹو لہ کو کسی بھی صورت ملکی تر قی اور خو شحالی کے راستے میں رکا وٹ نہیں ڈالنے دینگے۔

(جاری ہے)

عوام کو چا ہئے کہ ملکی تر قی کے دشمنو ں کا محا سبہ کر یں ،انہو ں نے کہا کہ ملک جب بھی تر قی کی راہ پر گا مز ن ہو نے لکتا ہے عمران خا ن اور اس کے حواری شور شرابا شر وع کر دیتے ہیں جس سے ملکی تر قی سبو تا ژ کا شکار ہو جا تی ہے ، انکا کہنا تھا کہ صر ف میا ں برادران کی قیا دت ہی ملک میں جاری بحر انو ں کا خا تمہ کر سکتی ہے ۔

حکو مت انفر اسٹر کچر کے منصو بو ں کی بہتر ی پر اربو ں روپے خر چ کر رہی ہے مخا لفین کی تنقید کا جو اب میا ں برادران نے تر قیا تی منصو بو ں کی صور ت میں دیاہے۔