دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہے،سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا کوئٹہ دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
پیر 8 اگست 2016 22:55
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس کو دہشت گردی کی شرمناک اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مذموم کارروائیوں میں ملوث عناصر اللہ کے غضب سے خود کو نہیں بچا پائیں گے اور بہت جلد انہیں کئے کی سزا مل کر رہے گی۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے کہا کہ پوری قو م ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اس مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.