کوئٹہ میں ہولناک دھماکہ بہت بڑاسانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم

پیر 8 اگست 2016 22:23

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے واقعہ میں وکلاء اورصحافیوں سمیت درجنوں معصوم وبے گناہ افرادکے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پہلے بلوچستان بارکے صدربلال کانسی کابہیمانہ قتل اوراس کے بعد اسپتال میں بڑا دھماکہ کرکے جس طرح دھماکہ کرکے معصوم وبے گناہ افرادکے خون سے ہولی کھیلی گئی ہے وہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ندیم نصرت نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء ، صحافیوں اوردیگر افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورزخمیوں کوجلد صحتیابی عطاکرے۔ ندیم نصرت نے بلوچستان بارکے صدربلال کانسی کے قتل کی بھی شدیدمذمت کی اوران کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ قاتلوں کو گرفتارکیاجائے ۔