چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ میں دھماکہ کے بعد سول ہسپتال، بلوچستان ہائی کورٹ اور سی ایم ایچ کا دورہ
سول ہسپتال کے دورہ کے دوران مختلف سیکشنز میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی
پیر 8 اگست 2016 22:17
راولپنڈی ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے بڑے ہسپتال میں دھماکہ کے بعد پیر کو سول ہسپتال، بلوچستان ہائی کورٹ اور سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سول ہسپتال کے دورہ کے دوران مختلف سیکشنز میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال داخل زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کا بھی دورہ کیا اور بلوچستان کے چیف جسٹس اور پینل ججز سے اظہار تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ٹویٹ کے مطابق بعد ازاں بری فوج کے سربراہ نے سی ایم ایچ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں متعدد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے ہسپتال کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا اور بم دھماکہ کے زخمیوں کی صحت دریافت کی۔
سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ہسپتال آمد پر بری فوج کے سربراہ کا استقبال کیا۔ قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ کوئٹہ میں اے پی پی کے رپورٹر کے مطابق سدرن کمانڈ کے کمانڈر نے اس موقع پر کہا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشکل کی اس گھڑی میں وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسند کمزور ہو چکے ہیں اور فورسز ہر قیمت پر انہیں شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے، دہشت گرد پوری قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.