کوئٹہ دہشت گرد حملے کے زخمیوں کے دل دہلا دینے والے بیانات

muhammad ali محمد علی پیر 8 اگست 2016 21:58

کوئٹہ دہشت گرد حملے کے زخمیوں کے دل دہلا دینے والے بیانات

کوئٹہ (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء) کوئٹہ دہشت گرد حملے کے زخمیوں کے دل دہلا دینے والے بیانات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں واقع سول ہسپتال میں پیر کی صبح خود کش حملے کے باعث 70 افراد شہید جبکہ 112 زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں اور عینی شاہدین کی جانب سے دل دہلا دینے والے بیانات دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد لوگ اپنے سروں کو پیٹتے ہوئے زار و قطار رو رہے تھے اور صدمے سے دوچار تھے۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ایک لمحے کے لیے ہمیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے۔ حملے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس طرح کے حملے کر رہے ہیں وہ انسان نہیں درندے ہیں اور ان میں کوئی انسانیت نہیں۔ جبکہ اس حملے کے وقت غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ نمائندے بھی وہاں موجود تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کے مناظر کسی قیامت سے کم نہیں تھے۔