ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کوئٹہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، حملے کی جامع، غیر جابندارانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے

muhammad ali محمد علی پیر 8 اگست 2016 21:46

لندن (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کوئٹہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پیر کی صبح ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے ایمنسٹی اںٹرنیشنل کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی اںٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ حملے کے ذمے داروں کو فوراً سزا ملنی چاہیے۔ جبکہ حملے کی جامع، غیر جابندارانہ اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔