وفاق نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملد رآمد کرانے کیلئے تذبذب کا شکار ہے،شہریار خان آفریدی

فوج کو مکمل اختیار دینا ہوگا کہ وہ جہاں چاہیں آپریشن کریں امریکہ کو اپنے گھر کی سکیورٹی عزیز ہے تو ہمیں بھی اپنے گھر کی سکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنا ہوگا

پیر 8 اگست 2016 21:41

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملد رآمد کرانے کیلئے تذبذب کا شکار ہے فوج کو مکمل اختیار دینا ہوگا کہ وہ جہاں چاہیں آپریشن کریں اگر امریکہ کو اپنے گھر کی سکیورٹی عزیز ہے تو ہمیں بھی اپنے گھر کی سکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔واقعہ کوئٹہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ کی جگہ کا دورہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے اس کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر عمل کرنے سے روکتی ہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں ٹیم ورک نہ ہونے کی وجہ سے نیکٹا بحال نہیں ہے اور جوڈیشل سسٹم آرمی کورٹ کی جانب جارہے ہیں ملک میں عدل و انصاف کی بحالی کے بغیر امن ممکن نہیں ہے

متعلقہ عنوان :