وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کوئٹہ دھماکے کی پر زورمذمت
پیر 8 اگست 2016 21:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی پر زورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنی ان مذموم کاروائیوں سے پاکستان کی عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے ساتھ لڑرہے ہیں اور ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری سے فون پر باتیں کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور قیمتی جانوں کے ضیائع پر تعزیت کی ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہم دہشت گردی کا مقابلہ بہادری سے کریں گے،انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی بھی مدد درکار ہو ہم مکمل تعا ون کریں گے، انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.