ذاتی مفاد کی نہیں ،ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،چوہدری محمد یٰسین
بلیوایریا میں سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقریب سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 21:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء )ذاتی مفاد کی نہیں بلکہ سی ڈی اے محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ سی ڈی اے کے پندرہ ہزار محنت کش جن کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج اسلام آباد جیسا مثالی دارلحکومت معرض وجود میں آیا اور آج پاکستان کا ہر شہری دارلحکومت میں رہنے کا خواہشمند ہے لیکن انہی محنت کشوں کے مستقبل کا فیصلہ کرتے وقت نہ تو انکی منتخب نمائندہ تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین سے کسی قسم کی مشاورت کی گئی اور نہ سی ڈی اے ملازمین کو اعتماد میں لیا گیا ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی اور منتخب لوگوں کا احترام کیا اسلام آباد شہر سے منتخب ہونے والے ارکان پارلیمنٹ اور وزیر بننے والی شخصیات انہی محنت کشوں کے ووٹوں سے منتخب ہوتی چلی آئی ہیں بطور مزدور تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے ملازمین و محنت کشوں کا مقدمہ حکمرانوں سمیت سیاسی جماعتوں کے تمام قائدین تک پہنچایا لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ کسی نے بھی محنت کش کے مسائل کے بارے میں کوئی عملی اقدام نہ کیا یہی وجہ ہے کہ آج سی ڈی اے مزدور یونین عدالتوں سمیت ہر سطح پر سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے ،سی ڈی اے ایک قومی ادارہ ہے جو راتوں رات معرض وجود میں نہیں آیا بلکہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے محنت کشوں نے طویل جدوجہد اور اپنی جوانیاں صرف کر کے اس ادارے کو قائم کیا اور ہماراآج بھی دوٹوک موقف ہے کہ ہم کسی سے خلاف نہیں اور نہ ہی ہماری کسی سے سیاسی و ذاتی مخالفت ہے ہم صرف قومی ادارے اور محنت کشوں کی تقسیم کے خلاف ہیں ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے سینی ٹیشن سٹاف بلیو ایریا کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور ملازمین میں تحائف بھی پیش کیے ،اس موقع پر وارث دلیپ،بشیر مسیح ،سپروائزر اسلم پرویز ،سلیم راجپوت،ماجد اور انسپکٹر ظہور سمیت دیگر ملازمین اور خواتین نے شرکت کی ۔
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.