دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں کی جائیں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے موٴثر جواب دیا جانا چاہئے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوئٹہ میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریاست کے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت
پیر 8 اگست 2016 21:14
کوئٹہ ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ریاست کے تمام سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کریں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جن کا جدید مربوط طریقہ سے موٴثر جواب دیا جانا چاہئے۔ وہ پیر کو گورنر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو سول ہسپتال میں دہشت گرد حملہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.