کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکہ انسانیت اور ملک میں امن کیخلاف بڑی سازش ہے ، مولانا فضل الرحمن
پیر 8 اگست 2016 21:05
اسلام آباد+کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے بم دھماکے کو انسانیت اور ملک میں امن کے خلاف اور بدامنی کو عروج دینے کی ایک بڑی سازش قرار دیا ہے اور کہا کہ بے گناہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے امن کے ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں انہوں اس سانحہ میں وکلا،ڈاکٹر ،ڈصحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد میں اموات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی میڈیا سیل کے مطابق انہوں نے پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری سید فضل آغا کے نواسے سیدضیاء الدین آغااور عبد الواسع سحرکے رضاعی بھائی عبدالناصرایڈوکیٹ اور کئی جماعتی کار کنوں کی شہادت پر دلی رنج کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایک عرصے کے بعد اتنے بڑے سانحہ نے قوم کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے کار کنوں پرزور دیا کہ وہ زخمیوں کو خون دینے کے حوالے سے آگے بڑھیں ۔
درین اثناء جمعیت کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،مولاناعصمت اﷲ، محمد اکرم خان درانی ، مولانا محمد امجد خان ،حا فظ حسین احمد ،مولانامحمدحنیف اورمولاناصلاح الدین ایوبی نے سانحہ کوئٹہ کو ملک کے امن پر خطر نا حملہ قرار دیا ہے اوراس واقعہ پر دلی دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معصو م جانوں سے کھیلنے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی وکلا ء برادری اور عوام کے غم برابر کی شریک ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اس واقعہ کی حقیقت کو قوم کے سامنے لائے انہوں نے کہاکہ بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہ دیا جا سکتا ہے انہوں نے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری سید فضل آغا کے نواسے کی اس واقعہ میں شہادت پر سید فضل آغا اور ان کے خاندان سے دلی رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے عبد الواسع سحر کے رضاعی بھائی کی شہادت پر بھی دلی رنج کا اظہار کیا ہے انہوں نے دوصحافیوں شہزادخان اورمحمودخان کی شہادت پربھی ان کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.