کوئٹہ بم دھماکہ ملکی تاریخ بد ترین سانحہ ہے ،دھماکے میں ملک کے سب سے پڑھے لکھے ،باشعور طبقے کو نشانہ بنایا گیا،سینیٹر شاہی سید

ہمارے وہ صحافی دوست بھی آج بھی دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھ گئے جو خود دہشت گردوں کی کاروائیوں کی تباہ کاریوں سے دنیا کو آگاہ کرتے تھے، صدر اے این پی

پیر 8 اگست 2016 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید ،جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ بم دھماکہ ملکی تاریخ بد ترین سانحہ ہے دھماکے میں ملک کے سب سے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو نشانہ بنایا گیادہشت گردوں نے خاص طور سے بلوچستان کے پشتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ہمارے وہ صحافی دوست بھی آج بھی دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھ گئے جو خود دہشت گردوں کی کاروائیوں کی تباہ کاریوں سے دنیا کو آگاہ کرتے تھے باچا خان مرکز سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں اے این پی کے دونوں رہنماؤں نے مذید کہا کہ قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد اب ناگزیر ہوچکا ہے ہم تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، وکلا و سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی بقاء کی خاطر تمام ایشوز کو پس پشت ڈال کر نیشنل ایکشن پلان من و عن عمل در آمد کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہونا پڑے گاجب تک دہشت گردوں کی ذہن سازی کرنے والی فیکٹریاں بند نہیں کی جاتی دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں انہوں نے مذید کہا کہ ہم واقعے میں شہید ہونے والے وکلاء،میڈیا سے وابستہ افراد ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور عام شہریوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں پارٹی کی تمام صوبائی تنظیم عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے ان کے بھائی عسکر خان اچکزئی کی شہادت پر ان سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور مرحوم کی درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے ۔