قانون کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ترجمان سندھ پولیس کی وضاحت
پیر 8 اگست 2016 20:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ نے شہری کو ڈاکووُں کے خلاف جراُت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انعام دینے اور اس کی ہمت افزائی کا مقصد ہر گز یہ نہیں تھا کہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے بریُ الذمہ ہے یا شہری قانون اپنے ہاتھ میں لے لیں ۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی شہری کو اپنے یا دیگر معصوم شہریوں کے بچاؤ یا ان کی مدد کے حوالے سے واضح قوانین موجود ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قانون کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان سندھ پولیس نے مذید کہا کہ قانون کا احترام ایک لازمی امر ہے جوکہ پولیس یا قانون نافذکرنیوالے دیگر اداروں سمیت تمام شہریوں پر لاگو ہے ۔(جاری ہے)
لہذٰا میڈیا پرآئی جی سندھ سے یہ منسوب کیا جانا کہ وہ لوگوں کو اسٹریٹ جسٹس اور اسلحہ اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں حقائق کے برخلاف اور صداقت پر مبنی نہیں ہیں ۔
ترجمان نے مذید کہا کہ شہری کو انعام دینے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ پولیس اور عوام باہم ملکر جرائم کے خلاف یقینی کامیابی کی ضمانت ہیں ۔اس شہر میں ایسے کئی واقعات ہیں کہ جرائم کے خلاف شہریوں نے متاثرہ شہری کی کوئی مدد نہیں کی لیکن چند ایک واقعات ایسے بھی ہیں جن میں احساس ذمہ داری رکھنے والے شہریوں نے بروقت مدد کے تحت جرائم کی روک تھام کی اور پولیس کو فوری اطلاع دی لہذٰا ان کی حوصلہ افزائی لازمی امر ہے ۔علاوہ اذیں اسلحہ سے پاک اور عدم تشدد معاشرے میں ہی دیرپا امن ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.