نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ سات افراد ہلاک

پیر 8 اگست 2016 20:47

نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ سات افراد ہلاک

کھٹمنڈو ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ملک کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹ سمیت سات افراد سوار تھے ہلاک ہونے والوں میں پانچ نوجوان اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ میڈیا کے مطابق اڑان کے تیس منٹ بعد ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نیپال میں اکثر فضائی حادثے غیر تربیت یافتہ پائلٹس کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :