اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

پیر 8 اگست 2016 20:46

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں ڈویڑن)، فاٹا، اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن)، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بہاولپور، سبی، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: بنوں64، بالاکوٹ49، کاکول27، مالم جبہ23، دیر، سیدوشریف15، پاراچنار05، کالام، پٹن04، پنجاب: اسلام آباد (زیروپوائنٹ59، گولڑہ11، سیدپور، بوکرہ03)، ملتان35، لاہور(سٹی33، ائیرپورٹ03)، راولپنڈی (شمس آباد32)، جہلم26، ٹوبہ ٹیک سنگھ23، فیصل آباد22، جھنگ14، خانپور08، رحیم یار خان06، گلگت بلتستان: گوپس18، سکردو، استور، گلگت02، بونجی01، کشمیر: مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ16، سندھ: نگرپارکر15، اسلام کوٹ05، ڈپلو04، چھاچھرو03 جبکہ بلوچستان میں سبی05 اور لسبیل کے مقام پر01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین44، نوکنڈی43 اور تربت42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :