پیپلزپارٹی ضلع اسلام آباد کے صدر سید سبط الحسن بخاری نے کوئٹہ واقعہ کے سوگ میں ورکرز کنونشن ملتوی کر دیا، شہدا کیلئے دعا
پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ میں وکلا، صحافیوں اور معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت کرتی ہے ،چوہدری منظور دہشت گردی کا واقعہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ندیم افضل چن، راجہ عمران اشرف اور دیگر کا دعائیہ تقریب سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 20:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ کوئٹہ کے باعث تمام پارٹی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے ورکرز کنونشن کو دعائیہ تقریب میں بدل دیا گیا۔ پیپلزپارٹی رہنماؤں کی جانب سے کوئٹہ سول اسپتال حملے میں وکلا، صحافیوں اور معصوم شہریوں کے قتل عام کی کھلے الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ ہماری تاریخ ملک میں امن کے قیام اور جمہوریت کے لئے قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ حملہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسیوں کی ناکامی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے نام پر سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرکے دہشت گردوں کے جڑسے خاتمہ کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.