کوئٹہ میں دہشت گردی واقعے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ، آئی جی پنجاب کی ڈویژنل ایس پیز کو ہسپتالوں ، پبلک مقامات سمیت اہم عمارتوں کی سیکورٹی خود کرنے اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت

پیر 8 اگست 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) کوئٹہ میں دہشت گردی واقعے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، آئی جی پنجاب نے ڈویژنل ایس پیز کو ہسپتالوں ، پبلک مقامات سمیت اہم عمارتوں کی سیکورٹی خود کرنے اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے بعد پنجاب سمیت لاہور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے آئی جی پنجاب کیطرف سے لاہور کے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہسسپتالوں، پارکوں، تعلیمی اداروں، ریلوے اسٹیشن بس اڈوں سمیت سرکاری عمارتوں اور پبلک مقامات کی سیکورٹی خود چیک کرنے اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی جبکہ اہم عمارتوں اور ہستپالوں کے اطراف میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :