ٹیلی نار نے 4 جی کی مفت آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 8 اگست 2016 20:27

ٹیلی نار نے 4 جی کی مفت آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اگست2016ء) ٹیلی نار نے 4 جی کی مفت آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کو کچھ روز قبل 4 جی سروس کے آغاز کیلئے لائسنس حوالے کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لائسنس کے حصول کے بعد اب کمپنی کی جانب سے 4 جی کی مفت آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ سروس اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور سوات کے مخصوص علاقوں میں شروع کی گئی ہے۔ جبکہ بعد ازاں سروس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔