پشاورمیں غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

پیر 8 اگست 2016 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں شہریوں نے غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کادورانہ کم کرنے کامطالبہ کیا ہے، پشاور کے علاقے سواتی پھاٹک کے رہاشیوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا شہریوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی کی شہریوں کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ نہ تو بجلی کی چوری میں ملوث ہے اور نہ ہی نادہندہ ہے مگر پھر بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ سخت گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے ورنہ وہ بھر پور احتجا ج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مضافاتی علاقوں کے لوگوں کوشدید مشکلا ت کاسامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :