وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ انسانیت سے عاری لوگ ہی کر سکتے ہیں،پرویزخٹک

پیر 8 اگست 2016 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ایک تعزیتی پیغام میں اُنہوں نے دہشت گردی کے اس واقعے میں شہید افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا کی ہے اُنہوں نے اس دلخراش واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے علاوہ بلوچستان کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاانہوں نے کہاکہ معصوم اور نہتے شہریوں پر حملہ انسانیت سے عاری لوگ ہی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کوئٹہ بم دھماکے میں آج ٹی وی کے کیمرہ مین اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مین کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا دہشت گردی کے اس واقعہ میں بے مثال قربانیاں پیش کر رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈان ٹی وی اورآج ٹی وی کے کیمرہ مین کی شہادت پر انکے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :