سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا‘لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں‘الخدمت فاؤنڈیشن

محمد عبدالشکور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلڈ کیمپ قائم کر دیا

پیر 8 اگست 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت کی ہے اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پوری قوم لواحقین کے دھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے دھماکے کے فوراََ بعد ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بلڈ کیمپ قائم کر دیا ہے جس میں الخدمت کے رضاکاروں سمیت عام شہریوں نے زخمی حضرات کے لئے خون کا عطیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :