سانحہ کوئٹہ ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پنجاب میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 08/08/2016 - 20:04:59 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 20:04:59 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 20:03:33 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 20:01:30 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 20:01:30 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 20:01:30 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 20:00:10 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 19:58:25 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 19:58:25 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 19:57:06 وقت اشاعت: 08/08/2016 - 19:50:44
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

سانحہ کوئٹہ ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کا پنجاب میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی سول ہسپتال کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار , وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کوئٹہ خو دکش دھماکے پر مذمتی بیان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 اگست ۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سول ہسپتال کوئٹہ کے گیٹ پر خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس حوالے سے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ ہسپتال میں دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے ظالموں کا اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے پوری دنیا کیلئے قابل نفرت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے بزدلوں کوہرگز نہیں چھوڑا جائے گااوران درندوں کو اپنے سفاکانہ فعل کی سزا ضرور ملے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کے ہسپتال میں بے گناہوں کے بہنے والے لہوپر ہمارے دل غمزدہ ہیں اور معصوم لوگوں کے بہنے والے خون نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے اور ہم پاک دھرتی سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء سمیت معصوم لوگوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔دہشت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/08/2016 - 20:01:30 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان