ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت ، جانی نقصان پر افسوس کاا ظہار
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عالمی برادری کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی معاونت اور اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں نہیں کی جاتیں،معصوم لوگوں کا قتل عام او ر اسلام کا نام بدنام کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی ضروری ہے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کا وزیراعظم نوازشریف ا ور مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کے نام پیغام
پیر 8 اگست 2016 20:00
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) ایران نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عالمی برادری کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی معاونت اور اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں نہیں کی جاتیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے وزیراعظم نوازشریف ا ور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ قابل مذمت ہے دہشتگرد وں اور انتہاپسند وں نے انسانی معاشروں کے تمام طبقوں اور معمول کی زندگی کو نشانہ بنایا ہے ۔(جاری ہے)
شمخانی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خیالات کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات بننے والوں جو معصوم لوگوں کا قتل عام او ر اسلام کا نام بدنام کرتے ہیں کے خلاف موثر کاروائی ضروری ہے ۔
دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عالمی برادری کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی معاونت اور اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں نہیں کی جاتیں۔انھوں نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور حکومت سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.