جماعت الدعوۃ کی سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت،حملے میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں،رہنما جماعۃ الدعوۃ
پیر 8 اگست 2016 19:55
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) جماعت الدعوۃ کے رہنما?ں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں بھارت سرکار اور اس کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔پاکستان میں حملے کر کے بھارت کشمیر میں جاری بھارتی فوجی مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔کوئٹہ میں کیے گئے وحشیانہ حملے سے پوری قوم اشک بار ہے۔
ان خیالات کا اظہار مس? ل جماعت الدعوۃ ضلع ملتان میاں سہیل احمد ،عبدالحلیم خان ،محمد ارشد،مفتی زبیراحمد و دیگر نے مرکز ابن باز رشید آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔مس?ل جماعت الدعوۃ میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔(جاری ہے)
بھارتی فوج کشمیر میں پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیار استعمال کر کے کشمیریوں کو اندھا اور اپاہج بنا رہی ہے۔
بھارت اپنے حیوانی ظلم اور بربریت کے باوجود بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکا ہے۔لاکھوں کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کشمیر کی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ان حالات میں بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرا رہا ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ انڈیا کی اس دہشت گردی اور پاکستان میں مداخلت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔اور اس مسئلہ کو ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.