لاہور،قربانی کے جانوروں سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ، ضلعی انتظامیہ نے مہلک مرض سے بچنے کیلئے حکمت عملی بنالی

پیر 8 اگست 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) قربانی کے جانوروں سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ، ضلعی انتظامیہ نے مہلک مرض سے بچنے کیلئے حکمت عملی بنالی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عید قربان کے سلسلے میں شہر میں روزانہ ہزاروں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لاہور میں جانوروں سے پیدا ہونے والی بیماری کانگو وائرس کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حکمت عملی طے کر لی ، ضلعی انتظامیہ نے محکمہ لائیو سٹاک اور پولیس کی مدد سے لاہور کے دس بڑے ، دس چھوٹے داخلی راستوں پر پولیس اور لائیو سٹاک عملہ کے کیمپ قائم کر دیئے ہیں کیمپس میں موجود لائیو سٹاک کا عملہ شہر میں داخل ہونے والے ہر جانور کو کانگو وائرس سے پاک کرنے کیلئے سپرے کر رہا ہے۔

کیمپوں کے قیام کے پہلے روز ڈی سی او محمد عثمان نے مختلف ناکوں کا دورہ کیاجانوروں کو کیے جانے والے سپرے کے عمل کو چیک کیا ، ڈی سی او نے لائیو سٹاک عملے کو ہدایت جاری کی کہ وہ مویشی منڈیوں میں جانوروں کو سپرے کریں تاکہ کانگو وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے شہر کے داخلی راستوں پر سپرے کے ساتھ لائیو سٹاک عملے کی جانب سے شہریوں میں کانگو وائرس کے حفاظتی اقدامات سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :