پاکستان کی دشمن قوتیں دہشت گردی کرواکرکے ملک کے امن کو تباہ کرناچاہتی ہیں
پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کی کوئٹہ خودکش دھماکے کی مذمت
پیر 8 اگست 2016 19:43
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کوئٹہ میں ایک خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کہاہے کہ پاکستان کی دشمن قوتیں دہشت گردی کرواکرکے ملک کے امن کو تباہ کرناچاہتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں کوئٹہ خودکش دھماکے اوراس سے قبل بلوچستان بارکے صدربلال انورکاسی کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔
ایسے وقت یہ ظالمانہ اور سفاکانہ کاروائی کی گئی ہے جب پاکستان کے غیورعوام چودہ اگست یوم آزادی منانے کی تیاری کررہے ہیں۔ پاکستا ن کے دشمن پاکستان کی خوشیاں دیکھ نہیں سکتے۔ اگرچہ یہ انتہائی غم کا موقع ہے لیکن پاکستان کے عوام ایک بہادرقوم ہے اور وہ کبھی خوف وہراس میں مبتلانہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
آفرین ہے ، پاکستان کے عوام کو جنھوں نے دہشت گردی کا مقابلہ بہادری اور شجاعت کے ساتھ کیاہے۔
یہ غیورعوام دہشت گردی جیسی لعنت پر قابوپانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ دہشت گردوں کو کڑی سے کڑی سزادے۔ انھوں نے کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ یہ ساری قوم کا غم ہے۔ اس دھماکے میں بہت سی قیمتی جانیں جن میں وکلاء بھی شامل ہیں، شہیدہوئے۔اﷲ تعالیٰ جان بحق ہونے والوں کی مغفرت کرے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.