چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کی شدید مذمت
پیر 8 اگست 2016 19:30
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کو عدالت جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ حرکات سے عوام میں خوف پید اکرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ فوج، سویلین اداروں اور عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں جانی و مالی قربانیاں پیش کی ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم یکجا ہے۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کر نے کیلئے مل جل کرکوششیں کرنا ہوں گی۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بلال انور کاسی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ و غم کا اظہار بھی کیا۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ میں”آج اور ڈان“ ٹی وی کے کیمرہ مینوں شہزاد خان اور محمود خان کے جاں بحق ہونے پر بھی شدید دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور زخمی ہونے والے دیگر صحافیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.