قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی روک کر کوئٹہ میں بم دھماکے اور نقصانات کو زیر بحث لایا گیا

پیر 8 اگست 2016 19:27

اسلام آباد ۔ 08 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی روک کر کوئٹہ میں بم دھماکے اور نقصانات کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ کوئٹہ میں بم دھماکے میں 65 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ معمول کی کارروائی معطل کرکے رول 259 کے تحت اس واقعہ پر بحث کرائی جائے۔ زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ وقفہ سوالات سمیت دیگر ایجنڈا معطل کرکے یہ معاملہ زیر بحث لایا جائے۔ ایوان نے اس تحریک کی منظوری دیدی۔