پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرسید وسیم اختر کی جانب سے کوئٹہ میں ہونیوالے خود کش دھماکے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 8 اگست 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرسید وسیم اختر نے کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

جمع کروائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ دہشت گردی کی ان کاروائیوں میں ملوث افراد کو گرفتارکیاجائے اور پہلے سے گرفتاردہشت گردوں فوری سزا دی جائے۔