سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والا خودکش حملہ ایک بہت بڑا قومی سانحہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی
دہشت گرد اور ملک دشمن قوتیں سن لیں معصوم شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،صدر پاکستان تحریک انصاف سندھ
پیر 8 اگست 2016 19:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی نے کوئٹہ خودکش حملے اور بلوچستان بار کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 70سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والا خودکش حملہ ایک بہت بڑا قومی سانحہ ہے۔
معصوم اور نہتے لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے ۔ دہشت گرد اور ملک دشمن قوتیں سن لیں معصوم شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔(جاری ہے)
ایک ایک دہشت گرد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔بزدل دہشت گرد اس قسم کے حملوں سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی مرکز انصاف ہاؤس نرسری میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اس حملے میں غیر ملکی ہاتھ بھی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ ماضی میں بھی بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ ملوث رہا ہے۔ تحریک انصاف کی پوری قیادت وکلاء برادری اور صحافی برادری کے غمزدہ خاندانوں کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شہداء کی درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے ہم دعا گو ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.