کوئٹہ کے ان 60سے ذائد پاکستانیوں کا خون بھی بھارت کی گردن پر ہے،سکندرشاہ

دہشت گرد انسانیت سے بھی گر گئے ہیں سول ہسپتال کوئٹہ کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے،رہنما سنی ایکشن کمیٹی

پیر 8 اگست 2016 18:54

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) سنی ایکشن کمیٹی سندھ کے رہنما محمد سکندرشاہ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ کے ان 60سے ذائد پاکستانیوں کا خون بھی بھارت کی گردن پر ہے انڈیا پاکستان میں دہشت گردی اور نفرت پھیلا رہا ہے دہشت گردی کسی بھی روپ میں ہو قبول نہیں جنگوں میں بھی ہسپتال محفوظ رہتے ہیں لیکن درندہ صفت دہشت گرد انسانیت سے بھی گر گئے ہیں سول ہسپتال کوئٹہ کو نشانہ بنانا درندگی کی بدترین مثال ہے کسی بھی صورت دہشت گرد کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف پرعزم انداز میں دہشت گردوں کا قلع قمع کریں پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہوگی پہلے دن سے کہہ رہے ہیں بلوچستان میں لگی آگ کے ذمہ دار بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی را ہے را دنیا بھر کے امن کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے دنیا بھارتی خفیہ ایجنسی کی انسانیت دشمنی پر مبنی پالیسیوں کا نوٹس لے اہلسنت کا بچہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے پاکستان کے70ویں یوم آزادی کی پرجوش تیاریاں بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی کو برداشت نہیں ہو رہی دہشت گردی کے باوجود 14اگست یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے ہی منائیں گے

متعلقہ عنوان :