پیما کی سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، ڈاکٹرز کی ہسپتالوں میں طبی خدمات اور خون کا عطیہ دیا

پیر 8 اگست 2016 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشتگردی کے ہولناک واقعے کے بعد پیما ممبران نے ہسپتالوں میں امدادی خدمات سرانجام دیں اور خون کا عطیہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ہر حال میں غیر انسانی فعل ہے لیکن ایک ایسی جگہ کو ہدف بنانا جہاں مریض اور زخمی اپنی بیماریوں کا علاج کروانے آتے ہوں انتہائی شرمناک ہے۔

اگر مساجد، ہسپتال اور سکول ہی غیر محفوظ ہو جائیں تو کہاں امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے ۔ پیما صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر حوالے سے اس کی تحقیقات کرے اور ملک کو خون میں نہلانے والے عناصر کو عبرت کا نشان بنائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پیما ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :