Live Updates

کوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ صمصام بخاری

شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ‘ سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب

پیر 8 اگست 2016 18:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن صمصام بخاری نے کوئٹہ میں سول ہسپتال میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف پورے ملک میں آپریشن کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نا ممکن ہے ، قوم متحد ہو کر مٹھی بھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں ، دہشت گرد پاکستان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے جنگ کی حالت میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں کئے جاتے ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں اور ان کے خاتمے تک ملک میں امن وامان کی فضا پیدا نہیں ہوسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ وکلاء اور شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئٹہ بار کے صدور بلا ل انور کاسی ، باز محمد کاکڑ ،آج اور ڈان ٹی وی کے کیمرہ مینوں شہزاد خان اور محمود خان سمیت دیگرکی شہادت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو نیشنل سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکئے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے ، دہشتگردوں سمیت سہولت کاروں کو کیفرکردار پہنچاناحکومت کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وکلا ء ، شہری بھی دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں ، کوئٹہ دہشتگردی کے واقع نے حکومت کی گڈگورننس کا پول کھول دیا،تحریک انصاف وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ اظہار ِیکجہتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات