ساہیوال، اسسٹنٹ کمشنر کا محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ جعلی مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ تیزاب و چوکر برآمد ‘فیکٹری سیل ‘مالک گرفتار
پیر 8 اگست 2016 18:25
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ جعلی مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ‘فیکٹری سے تیزاب اور چوکر سمیت دیگر مال برآمد ‘فیکٹری سیل ‘مالک گرفتار۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میڈم صبا ء اصغر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعدبن سعید اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ساہیوال منیر احمد کے ہمراہ ملاوٹ خوروں کے خلاف مہم شرو ع کرتے ہو ئے کوٹ خادم علی شاہ گلی نمبر2میں ایک مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار ا اور فیکٹری سے تیزاب کے علاوہ فوڈ کلر ‘چوکر ‘مکئی آٹا اور مرچوں کی تقریباً 100بوریاں برآمدکرکے قبضے میں لے لیں۔
مذکورہ آفیسر فیکٹری سیل کرکے فیکٹری مالک لیاقت علی کو موقع سے گرفتار کروا دیا۔موقع پر اکٹھے ہوجانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں عرصہ دراز سے جعلی مرچوں اور مصالحہ جات کا دھندہ جاری تھا ۔ مختلف حلقوں نے مذکورہ افسران کی کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیاہے کہ ساہیوال میں مختلف مقامات پر قائم مرچوں والی دیگر فیکٹریوں پر بھی چھاپے مار کر بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ معاشرے کے ناسوروں کا قلع قمع ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.