سانحہ کوئٹہ:دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم کی سی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت،آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہداء کے بچے میرے بچے ہیں۔وزیراعظم نے کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 اگست 2016 18:22

سانحہ کوئٹہ:دہشتگردوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہداء کے بچے میرے بچے ہیں۔وہ آج سی ایم ایچ کوئٹہ میں دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کررہے تھے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

پر وزیراعظم نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے دھماکے میں شہید ٹی وی کمیرہ مینوں کے ورثا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،شہداء کے بچے میرے بچے ہیں۔دکھ کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد میں اپنی تمام سرکاری مصروفیات ترک کرکے زخمیوں کی عیادت کیلئے کوئٹہ پہنچے۔وزیراعظم نوازشریف کا کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے استقبال کیا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید اورمشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔