چوہدری محمدسرور کا دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی کیلئے اے پی سی بلانے کا مطالبہ

بدقسمتی سے حکمران نیشنل ایکشن پلان کو بھول چکے ہیں ‘حکمران دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھ کوکیوں بے نقاب نہیں کر رہے ؟آرمی چیف دہشت گردوں کو ختم کر یں ہم انکے ساتھ ہیں ‘دہشت گردی کسی ایک جماعت نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے جسکے خلاف دوٹوک حکمت عملی اختیار کر نا ہوگی ‘تحر یک انصاف سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء کے غم میں برابرکی شر یک ہے‘سوموار کے روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو

پیر 8 اگست 2016 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی کیلئے آل پارٹیز کا نفر نس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران نیشنل ایکشن پلان کو بھول چکے ہیں ‘حکمران دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھ کوکیوں بے نقاب نہیں کر رہے ؟آرمی چیف دہشت گردوں کو ختم کر یں ہم انکے ساتھ ہیں ‘دہشت گردی کسی ایک جماعت نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے جسکے خلاف دوٹوک حکمت عملی اختیار کر نا ہوگی ‘تحر یک انصاف سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء کے غم میں برابرکی شر یک ہے۔

سوموار کے روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو اور سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملد درآمد میں سنجیدہ نظر نہیں آتی اس لیے فوری آل پارٹیز کا نفر نس بلا ئی جائے جس میں تمام ادارے اور سیاسی ومذہبی جماعتیں ملکر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے حکمت عملی بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے لیکن اس ہاتھ کوپوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر نا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جس میں وہ اب تک مکمل ناکام نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی قیادت میں افواج پاکستان نے جو قر بانیں دیں ہیں پوری قوم انکو سلام پیش کرتی ہے اور افواج پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپر یشن ضرب عضب جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :