فلور ملز پرساڑھے چھ فیصد ودھولڈنگ ٹیکس لگانے سے آٹا مہنگا ہو جائے گا،عوام پریشان، سنگین بحران حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرے گا،زرعی اکانومی پر ٹیکس لگانا غیر آئینی ہے
پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین کابیان
پیر 8 اگست 2016 18:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ فلور ملز پرساڑھے چھ فیصد ودھولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے آٹا مہنگا ہو جائے گا جس سے سنگین بحران جنم لے کر حکومت کی مشکلات میں اضافہ کرے گا ،ملک میں 915 رجسٹرڈ اور بہت سی غیر رجسٹرڈ فلور ملز ہیں جو سالانہ تقریباً275 ارب روپے کا کاروبار کر رہی ہیں۔
رجسٹرڈ فلور ملوں پر مجموعی طور پر پندرہ ارب روپے کا ٹیکس عائد کرنا ملکی مفادات کے خلاف ہے جس سے آٹا مہنگا ہونے کے علاوہ مارکیٹ غیر متوازن ہو جائے گی۔ پیر کو میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل بھی ایسی کوشش کی جا چکی ہے مگر بارہ مئی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے ٹیکس حکام کی جانب سے فلور ملوں کے ٹرن اوور پر ساڑھے چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلہ کو عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.