آرمی چیف کا بلوچستان میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت

حساس ادارے کہیں بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے مجاز ہونگے ،ملک بھر میں کہیں بھی دہشتگردوں کو پکڑنے کے مجاز ہونگے،دہشتگرد کے پی کے میں شکست کے بعد بلوچستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، جنرل راحیل شریف کا سیکیورٹی اجلاس سے خطاب

پیر 8 اگست 2016 18:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ حساس ادارے کہیں بھی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے مجاز ہونگے اور ملک بھر میں کہیں بھی دہشتگردوں کو پکڑنے کے مجاز ہونگے،دہشتگرد کے پی کے میں شکست کے بعد بلوچستان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

پیر کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری،چیف سیکرٹری اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو شکست ہوئی ہے اب دہشتگردوں کی توجہ بلوچستان کی طرف ہوگئی ہے،حملہ خصوصی طور پر اقتصادی راہداری کیخلاف کیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔

آرمی چیف نے بلوچستان میں خصوصی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور حساس ادارے کہیں بھی دہشتگردوں کیخلاف کا رروائیاں کرنے کے مجاز ہونگے۔آرمی چیف نے کہاکہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کو حساس ادارے ملک میں کہیں بھی پکڑ سکتے ہیں اور دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے ملک بھر میں خصوصی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔