بارش سے لاہور’ ڈوب‘ گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 8 اگست 2016 18:01

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 08 اگست۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت میں موسلسادھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ سڑکیں اور گلیاں بازار بھی تالاب بن گئے جس دوران واسا اور سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ اگرچہ پانی نکالنے کیلئے کوشاں رہا لیکن نکاسی آب کا موثر ننظام نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار رہے ۔

(جاری ہے)

دن کے مختلف اوقات میں صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہی جبکہ دوپر کے بعد شہر کے زیادہ تر حصوں میں تیز بارش سے دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل ہوگیا اور سرکوں ، گلیوں میں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہوگیا جس سے گنجان علاقوں کے ساتھ ساتھ کینال پارک اور مال روڈ جیسے کھلے علاقوں مین بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔

لاہور کے کینال روڈ پر تمام انڈر پاسز میں بھی پانی کھڑا ہوگیا اور بارش سے بچنے کیلئے پناہ لینے والوں کی موٹرسائیکلیں تک ڈوب گئیں ، بارش کے دوران لاہور کی صائی کمپنی اور واسا کا عملہ بھی پانی کی نکاسی کیلئیے کوشاں رہا لیکن اس کے باوجود نشیبی علاقوں سے گھنٹوں پانی نہیں نکالا جاسکا ۔

متعلقہ عنوان :