اسمگلنگ کا الزام، ڈھاکا میں شمالی کوریا کا سفارت کار ملک بدر
پیر 8 اگست 2016 17:56
ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) بنگلہ دیش نے اسمگلنگ کے الزام میں شمالی کوریا کے ایک سفارت کار کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ سفارت کار شپنگ کنٹینر کے ذریعے بنگلہ دیش میں ایک ملین سے زائد سگریٹ کے پیکٹ اور الیکٹرانک سامان لانے کی کوشش میں تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈھاکا میں تعینات شمالی کوریا کے فرسٹ سکیرٹری ہان سون اِک کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس نے نصف ملین ڈالر سے زائد مالیت کا سامان بنگلہ دیش لانے کے بارے میں کسٹم حکام کو پہلے سے مطلع نہیں کیا تھا۔بنگلہ دیشی وزیر خارجہ شاہد الحق نے تصدیق کی ہے کہ ہان سون اِک کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے لیکن انہوں نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔(جاری ہے)
شاہد الحق نے بتایا، ”ہم نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ انہیں (ہان سون اِک) کو واپس بلا لیا جائے کیونکہ وہ سفارتی اقدار کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
“ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ ڈھاکا میں تعینات شمالی کوریا کے فرسٹ سیکرٹری کب بنگلہ دیش سے رخصت ہوں گے تاہم مقامی میڈیا کے مطابق ہان سون اِک کو پیر کے دن تک کی مہلت دی گئی ہے۔ڈھاکا میں کسٹم کے ایک اعلیٰ اہلکار معین الخان نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہان سون اِک نے رواں ماہ کے آغاز پر سفارتی استثنیٰ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ ایسی مصنوعات درآمد کرنے کی کوشش کی تھی، جو مشتبہ طور پر بلیک مارکیٹ تک پہنچائی جانا تھیں۔بنگلہ دیش میں کسٹم انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ معین نے کہا، ”اس سفارت کار نے کہا کہ اس کنٹینر میں خوراک اور مشروبات ہیں۔ جب ہم نے اس کارگو کنٹینر کو کھولا تو اس میں مہنگے سگریٹوں کے سولہ لاکھ پیکٹ اور الیکٹرانک سامان موجود تھامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.