انسباخ خودکش بمبار ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے رابطے میں تھا، سعودی عرب

پیر 8 اگست 2016 17:56

انسباخ خودکش بمبار ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے رابطے میں تھا، سعودی عرب

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جرمن قصبے انسباخ میں خودکش دھماکا کرنے والا سیاسی پناہ کا متلاشی شامی باشندہ سوشل میڈیا کے ذریعے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ رابطے میں تھا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خودکش بمبار اپنے موبائل فون کے ایک ایپلیکشن کے ذریعے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک رکن سے بات چیت کرتا رہا تھا۔

جنوبی جرمن علاقے انسباخ میں ایک کنسٹرٹ کے داخلی دروازے کے قریب کیے گئے اس بم دھماکے میں 15 افراد زخمی ہو گئے تھے، جب کہ یہ شامی حملہ آور مارا گیا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے جرمنی میں اس خودکش حملہ آور کے ساتھ ٹیلی فون رابطہ ایک سعودی ٹیلی فون لائن کے ذریعے بھی کیا گیا تھا، تاہم یہ سعودی نمبر جس شخص کے نام پر رجسٹرڈ تھا، وہ سعودی شہری نہیں تھا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے مزید معلومات ظاہر نہیں کی ہیں کہ پھر یہ نمبر کس شخص کے نام پر درج تھا اور اس شخص کی شہریت کیا تھی۔جرمن سکیورٹی حکام کے بقول اس خودکش حملے سے کچھ دیر قبل یہ خودکش بمبار مشرقِ وسطیٰ میں کسی شخص سے بات چیت میں مصروف تھا۔ سعودی حکام کے مطابق اس سلسلے میں وہ جرمن سکیورٹی سروسز سے رابطے میں ہیں اور دونوں اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :