سعودی فرماں رواں کا غیر ملکی محنت کشوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم

محنت کشوں کو تنخواہیں ادا کرنے کے لیے وزارت مالیات 10 کروڑ ریال فوری جاری کرے، شاہ سلمان کا حکم کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو خوراک اور رہائش فراہم کرنیکا پابند بنایا جائے، شاہ سلمان کی وزارت محنت کو ہدایت

پیر 8 اگست 2016 17:54

سعودی فرماں رواں کا غیر ملکی محنت کشوں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے متعلقہ وزراتوں کو ملک میں پھنسے غیر ملکی مزدوروں کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ملک میں گزشتہ 8 ماہ سے بے یار و مددگار غیر ملکی محنت کشوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے محنت کشوں کو ان کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے سعودی وزارت مالیات کو 10 کروڑ ریال جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان نے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا ہے کہ جو اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کرجانا چاہتا ہے اور اس کے پاس پاسپورٹ سمیت سفری دستاویز نہیں ہیں تواْسے پاسپورٹ فوری جاری کردیا جائے۔ شاہ سلمان نے وزارت محنت وافرادی قوت کو بھی ہدایت کی کہ جن کمپنیوں نے غیر ملکی مزدوروں کی تنخواہیں نہیں ادا کیں ان کمپنیوں کو وزارت کی طرف سے اس وقت تک فنڈز جاری نہ کئے جائیں جب تک وہ مزدوروں کی اجرت ادا نہیں کردیتے۔خادمین حرمین الشریفین نے وزارت محنت وافرادی قوت کو حکم دیا کہ کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو خوراک اور رہائش فراہم کرنیکا پابند بنایا جائے اور یہ تمام سہولتیں تنخواہوں کی کٹوتی کے بغیر فراہم کی جائیں۔۔

متعلقہ عنوان :